
لبنانی کباب بنانے کی ترکیب
⏱تیاری کا وقت: 60 منٹ
🍽افراد کیلیے: 3 افراد
💪طریقہ: آسان
👩🍳شیف کا نام: عزمہ بخاری
لبنانی کباب اس خطے کی ایک مشہور ڈش ہے۔ آپ یہاں لبنانی کباب کی ترکیب اردو اور انگریزی میں پڑھ سکتے ہیں۔ ہم آپ کو تفصیل سے بتائیں گے کہ لبنانی کباب کے لیے آپ کو کن اجزاء کی ضرورت ہے۔ آپ اس صفحہ پر لبنانی کباب بنانے کا مکمل طریقہ جان سکتے ہیں۔ ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ لبنانی کباب بنانے میں کتنا وقت لگے گا۔ ذیل میں لبنان کباب کی ترکیب، اجزاء اور ہر چیز کو پڑھیں۔
اجزاء
- قیمہ آدھا کلو
- اسپیگھیٹی ابلی ہوئی آدھی پیالی
- نمک حسب ذائقہ
- ادرک دوانچ کا ٹکڑا
- لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
- پیاز دو عدد درمیانی
- تازہ پارسلے(باریک کٹا ہوا) آدھی پیالی
- پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
- سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
- کوکنگ آئل حسب ضرورت
ترکیب
1پیاز اور پارسلے کو چاپر میں پیسیں پھر اس میں ابلی ہوئی اسپیگھیٹی اور ادرک لہسن شامل کرکے پیس لیں۔
2قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں ڈال کر اچھی طرح خشک کرلیں۔
3پھر اس میں پیاز اور اسپیگھیٹی کا مکسچر ،نمک،سفید مرچ اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
4کچھ دیر فریج میں رکھنے کے بعد اس کے سیخ کباب کے شیپ کے موٹے کباب بنالیں۔
5چاہیں تو سیخوں پر لگا کر کوئلوں پر سینک لیں یا فرائینگ پین میں ایک سے دوکھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے سنہرا فرائی کرلیں۔
مزید تراکیب

