
باربی کیو لیور بنانے کی ترکیب
⏱تیاری کا وقت: 60 منٹ
🍽افراد کیلیے: 10 افراد
💪طریقہ: آسان
👩🍳شیف کا نام: محمود رضا
باربی کیو لیور اس خطے کی ایک مشہور ڈش ہے۔ آپ یہاں باربی کیو لیور کی ترکیب اردو اور انگریزی میں پڑھ سکتے ہیں۔ ہم آپ کو تفصیل سے بتائیں گے کہ باربی کیو لیور کے لیے آپ کو کن اجزاء کی ضرورت ہے۔ آپ اس پیج پر باربی کیو لیور بنانے کا مکمل طریقہ جان سکتے ہیں۔ ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ باربی کیو لیور بنانے میں کتنا وقت لگے گا۔ ذیل میں باربی کیو لیور سے متعلق ترکیب، اجزاء اور ہر چیز پڑھیں
اجزاء
- کلیجی 1/2 کلو
- دہی 1/4 کپ
- لال مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
- نمک 1/2 چائے کا چمچہ
- لیموں کا رس 2 چائے کے چمچے
- ادرک لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچے
- گرم مصالحہ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
- گھی 1/2 کپ
ترکیب
1کلیجی میں لال مرچ پاؤڈر‘ نمک‘ ادرک لہسن پیسٹ‘ گرم مصالحہ پاؤڈر‘ دہی اور لیموں کا رس مکس کر لیں اور ایک گھنٹہ کے لئے رکھیں۔
2اس کے بعد کلیجی کو چھوٹے SKEWER سیخ پر لگائیں۔برش سے اوپر گھی لگائیں۔
31/2 گھنٹہ کوئلہ پر سینک لیں یا اوون میں بیک کریں۔
4برش سے گھی لگائیں‘ اچھی طرح پک جائے تو فرنچ فرائز اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔
مزید تراکیب

